Sunday, 22 March 2015


وصی احمد نعمانی :ایک تعارف

محترم قارئین !جناب وصی احمدنعمانی صاحب سپریم کورٹ آف انڈیا کے ناموروکیلوں میں سے ہیں ۔شعلہ بیاں مقرراورمایہ نازصاحب قلم ہیں۔جناب نعمانی اردو، ہندی اورانگریزی تینوں زبانوں میں تحریروتقریرکے ذریعہ ملک وملت کی خدمات انجام دینے کا کارہائے نمایاں انجام دے رہے ہیں۔
گزشتہ تقریباً 10سال سے جناب وصی احمد نعمانی نے ’’قرآن ،سائنس اور کائنات‘‘جیسے اہم عنوان پر تقریروں کے ذریعہ ’’قرآن کریم ‘‘کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کرانے میں کامیابی حاصل کی ہے اوربیرون ملک کناڈا،دبئی ،شارجہ،ایران،سعودیہ ،عراق وغیرہ میں اپنی علمی کاوشوں سے لوگوں کو قرآنی تعلیمات کی طرف متوجہ کیا ہے ۔موصوف کو ہاؤس آف لارڈز(انگلینڈ)اور دیگر مقامات پر بھی مذکورہ بالاعنوان پر تقریرکے لئے مدعو کیا گیاہے۔ژی سلام نے اپنے 33ایپی سوڈ میں جناب نعمانی کی تقریرکو دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا ہے جو بے حد مقبول ہواہے۔
جناب نعمانی کے مضامین ’’قرآن ،سائنس اور کائنات ‘‘کے عنوان پر چوتھی دنیا‘‘می ں قسط وارشائع ہورہے ہیں۔قرآن کریم میں 6ہزار سے زیادہ آیتیں ہیں ۔ان میں سے ایک ہزار کے قریب آیتیں سائنس کے رموزکے متعلق اطلاعات دیتی ہیں ۔ان تمام آیتوں پر منحصرسائنسی انکشافات کے بارے میں جناب وصی احمد نعمانی صاحب کے مضامین شائع ہو رہے ہیں ۔امید ہے کہ قاری حضرات ان مضامین سے مستفید ہوں گے۔ان مضامین کو کتاب کی شکل میں شائع کرنے کی کوشش ہے۔

No comments:

Post a Comment